پاتربازی

{ پا + تَر + با + زی }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں دخیل اسم |پاتر| کے ساتھ فارسی مصدر |بازیدن| سے لاحقہ فاعلی |باز| میں |ی| بطور لاحقہ کیفیت کے اضافہ سے حاصل اسم کیفیت |بازی| ملانے سے مرکب |پاتربازی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

پاتربازی کے معنی

١ - علم رقاصی، کھتک اور ناچنے کا علم اور اس کے اصول و ضوابط۔

"ایک اور کتاب عروض علم موسیقی میں اور دوسرے علم اکھاڑہ یعنی پاتر بازی میں سنسکرت سے ترجمہ ہوئی۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٢٤:٢)