اجرتی کے معنی

اجرتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اُج + رَتی }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |اُجرَت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت (مفعولی) لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩١١ء کو دیوان ظہیر میں مستعمل ملتا ہے۔

["اجر "," اُجْرَت "," اُجْرَتی"]

اسم

صفت نسبتی

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اُجْرَتِیوں[اُج + رَتِیوں (و مجہول)]

اجرتی کے معنی

١ - اجرت پر کام کرنے والا، حمال یا مزدور۔

 بے چارہ اجرتی ہے پیامی کا کیا قصور دشمن نہ آپ کا نہ مرا دوستدار ہے رجوع کریں: (١٩١١ء، دیوان ظہیر، ٢، ١٥٩)

٢ - اجرت پر کیا ہوا(کام)، مزدوری کا کام۔

"اخبارات میں ان کے اجرتی مضامین . شایع ہوتے ہیں۔" (١٩٢٠ء، برید فرنگ، ٥٥)

Related Words of "اجرتی":