اجلا کے معنی
اجلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اُج + لا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے دو الفاظ |اُد| اور |جول| کے مرکب سے ماخوذ ہے اردو میں سب سے پہلے ١٥٣٧ء کو "قصیدہ در لغات ہندی، حکیم یوسفی (مقالات شیرانی)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) مہذب","بنا ٹھنا","بے داغ","پر تکلف","جس کا رنگ میلا نہ ہو","ستھرا صاف (میلا کی ضد)","شایستہ؛ عمدہ","صاف شفاف","گورا چٹا","کدورت سے خالی"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["جنسِ مخالف : اُجْلی[اُج + لی]","واحد غیر ندائی : اُجْلے[اُج + لے]","جمع : اُجْلے[اُج + لے]","جمع غیر ندائی : اُجْلوں[اُج + لوں (و مجہول)]"]
اجلا کے معنی
["\"گلے میں ایک لمبا اور نہایت اجلا کرتا تھا۔\" (١٩١٤ء، اسرار دربار حرام پور، ٢٠:١)","\"کپڑے تو سب کے دھوئے اور اجلے تھے۔\" (١٨٩٨ء، سرسید، مضامین، ٥٨٧:٢)","\"باوجود ایسے اجلے انتظام کے جس قدر کم روپیہ مراد آباد میں خرچ ہوا ایسا کسی ضلع میں نہیں ہوا۔\"","\"اپنے دوست . کے کیریکٹر کو اجلا ثابت کرنے کے تردد میں سفیر صادق کو اس بات پر مجبور کر دیا کہ وہ . واقعات الٹ پلٹ کر بتا دے۔\" (١٨٩٩ء، بست سالہ عہد حکومت، ٨)","\"ان کا کل سامان اجلا اور خرچ بھی بھلا چنگا تھا۔\" (١٩٠٥ء، حورعین، ٢ + ٩٦)"," کیا جواں مردوں کو اجلا یہ دنی رکھے گا اوڑھ لے آپ تو چادر فلک پیر سفید (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ٧٠:١)"]
اجلا کے مترادف
آئینہ, شفاف, عاقل, گورا
اچھا, امیرانہ, پاکیزہ, چالاک, چمکدار, چِٹّا, خالص, دھوبی, روشن, ستھرا, سفید, سمجھدار, عمدہ, گورا, مجلّا, منّور, نفیس, ہوشیار
اجلا کے جملے اور مرکبات
اجلا پن, اجلا پھل, اجلا کام, اجلا منہ
اجلا english meaning
a hole in a stone about which a fire is kindled for cooking breads and dressing meatan iron stovean ovencleanClearfurnacelovelyluminous ; radiantsplendidsplendid lovelywhite
شاعری
- بندی خوب دھنکڑا او اجلا سو پاک
مانڈی چرخا ہور موں کوں بھر لائی خاک - کوئی اجلا ملا نہ مماما کو
موئی چکٹ لگائے پھرتی ہے - کہیں چندری کہیں ہے اجلا صاف رنگ
ہے گل رعنا کے اس میں خوب ڈھنگ - گچ اجلا اتم چاند کا بے بدل
گنوارے تے مشرق کے آیا نکل - بندی خوب دھنکڑا او اجلا سو پاک
مانڈی چرخا‘ ہورموں کوں بھر لائی خاک - بنی پھرتی تھی دھوبی کا چھیلا
ایک کپڑا جو اجلا اک میلا - اتم باز اجلا چندر کھول پنکھ
اڑیا شرق تے جیوں گگن پر نسنکھ - اجلے لباس کے لیے اجلا ہی سب رہے بناؤ
بندے وہ آج پہنوں میں ہیرے کا جن میں ہے جڑاؤ - پہنے سونیں کسنیا نہو عاشقاں کا لے کر
اجلا کئے ہیں سیلا رنگ دار چاند صاحب
محاورات
- اجلا منہ ہونا
- اجلا ہونا
- اجلا ہونا۔ اجلنا
- بنئے کا چھیلا آدھا اجلا آدھا میلا
- بیوی خیلا (ایک اجلا ایک میلا) دو چٹے ایک میلا
- تن اجلا من سانولا بگلے کا سا بھیک‘ توسے تو کاگا بھلا جو اندر باہر ایک
- دھوبی کا چھیلا آدھا اجلا آدھا میلا
- منہ اجلا ہو جانا
- منہ اجلا ہونا
- نزول اجلال فرمانا