اجلی

{ اُج + لی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |اجلا| کی تانیث ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں جانم کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : اُجْلا[اُج + لا]

اجلی کے معنی

١ - سفید، کورا، چٹا، عمدہ۔

"کمرے میں نہایت اجلی چاندنی کا فرش ہے۔" (١٩٤٤ء، ایک نواب کی ڈائری، ٣٠)

٢ - دھوبن۔ (نور اللغات)

مترادف

شفاف

مرکبات

اجلی تلسی, اجلی سمجھ, اجلی طبیعت