احیائے شب کے معنی

احیائے شب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِح + یا + اے + شَب }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |اِحْیا| کے ساتھ |ے| بطور اضافت اور |شب| اسم ظرف زماں کے طور پر استعمال ہوا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

احیائے شب کے معنی

١ - رات کو عبادت کی غرض سے جاگنے کا عمل، شب بیداری، رات بھر کی عبادت گزاری۔

 وقف تھے ترتیل قرآن میں فصیحان حجاز محو تھے احیائے شب میں عابد شب زندہ دار (١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ٢٥)