اخبار بینی کے معنی

اخبار بینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَخ + بار + بی + نی }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |اخبار| کے ساتھ |دِیدَن| مصدر سے فعل امر |بین| لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اخبار بینی کے معنی

١ - روزنامے یا ہفتے وار وغیرہ کا مطالعہ، اخبار کی خبریں اور مضامین وغیرہ پڑھنے کا شغل۔

"سردست آپ ہی کی ڈاک سے ذوق اخبار بینی کی داڑھ گرم کروں گا۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٩، ٦:٤٤)