اخیر کے معنی

اخیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَخِیْر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مقابلةً) بعد کا","آخر کا","آخر کو","آخری (ترتیب زمانی یا مکانی کے لحاظ سے)","جس کے بعد کوئی دوسرا نہ ہو","جو حرف آخر کا حکم رکھتا ہو","سابق سے لاحق","قریب ختم","مقدم کے بالمقابل","وقت موت"]

اخر آخِر اَخِیْر

اسم

اسم کیفیت, صفت ذاتی, متعلق فعل

اخیر کے معنی

["١ - انتہا، حد، خاتمہ۔","٢ - آخری حصہ، اواخر، زمانہ اختتام۔","٣ - انجام، نتیجہ۔"]

[" خیال نسیم شبی، آرزوے بیتابی وہ آرزو کہ ہے جس کی نہ انتہا نہ اخیر (١٩٥٥ء، دو نیم، ٢٩)","\"موسم بہار کے اخیر کا پالا بہت ہی خراب ہوتا ہے۔\" (١٩١٠ء، تربیت الصحرا، ١٧)"," اخیر الفت یہی نہیں ہے کہ جل کے آخر ہوئے پتنگے ہوا جو یاں کی یہ ہے تو یارو غبار ہو کر اڑا کرو گے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٣٤٧)"]

["١ - جس کے بعد کوئی دوسرا نہ ہو، آخر کا، آخری (ترتیب زمانی یا مکانی کے لحاظ سے)۔","٢ - [ مقابلۃ ] بعد کا، سابق سے لاحق، مقدم کے بالمقابل۔","٣ - جو حرف آخر کا حکم رکھتا ہو، قطعی، اٹل، (انگریزی) Final۔"]

["\"عقل ہیولانی اخیر درجے پہنچ کر روحانیات محض کا ادراک کر سکتی ہے یا نہیں۔\" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٤٨:٥)","\"اخیر مصرعے مقفی ہوں یہ کچھ ضرور نہیں۔\" (١٩٣١ء، رسوا، مرزا رسوا کے تنقیدی مراسلات، ٧٩)"," حکم اخیر کی تھی توقع بروز حشر باقی رہا نہ دن ہی جب اظہار ہو چکا (١٨٦١ء، دیوان ناظم، ٦)"]

["١ - آخر کو، انجام کار، بالآخر۔"]

[" اخیر یہ کہ ستم پر ستم ہوا ہیہات علی کے لال کا بازو قلم ہوا ہیہات (١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ (ق)، ١٥)"]

اخیر کے جملے اور مرکبات

اخیر کو, اخیر میں, اخیر وقت

اخیر english meaning

completionconclusiveend ; conclusionfinallastlast ; final

شاعری

  • ایک دم تھی نمود بود اپنی
    یا سفیدی کی یا اخیر ہوئے
  • ہر ایک قید کی کوئی اخیر ہے امجد
    نفس کو خاک کے جادو سے اب رہا، کر بھی!
  • ہر ایک قید کی کوئی اخیر ہے امجد
    نفس کو خاک کے جادو سے اب رہا ، کربھی!
  • صلح ان کو نہیں منظور خد اخیر کرے
    بات سنتے نہیں مغرور خدا خیر کرے
  • گم کر دیا ہے مجھ کو ضعیفی نے یاں تلک
    ڈھونڈھے دم اخیر تو دقت سے پائے مرگ
  • چھیدا ہے جس سے مشک کو موجود ہے وہ تیر
    یہ گرز وہ ہے ضرب سے جس کے ہوئے اخیر
  • وقت اخیر بھی اک ٹھو کر لگا چلا تو
    یہ ظلم تو نے ظالم مجھ پر نیا کیا ہے
  • کہ پہلے چھُٹا دودھ اور بعد ازیں
    ہو اخیر خوبہ سے مکتب نشیں

محاورات

  • رات اخیر ہونا

Related Words of "اخیر":