ادراک کے معنی

ادراک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِد + راک }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٦٤٠ء کو "کشف الوجود" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(نفسیات) وہ ذہنی عمل جس کے ذریعے محسوسات کا علم حاصل ہوتا ہے","حواس باطنی سے دریافت یا علم","درک (احساس کے بعد کی منزل)","دریافت کرنا","سمجھ بوجھ","محسوس کرنا","معلوم ہونا","وقوف جو احساسات پر مبنی ہو","کلیات کو سمجھنے کی قوت؛ حقائق کو جاننے کی ذہنی صلاحیت","کیفیات وغیرہ سے آگاہی"]

درک اِدْراک

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اِدْراکات[اِد + را + کات]

ادراک کے معنی

١ - کلیات کو سمجھنے کی قوت؛ حقائق کو جاننے کی ذہنی صلاحیت، عقل، فہم، شعور۔

 مرے لیے ہے فقط زور حیدری کافی ترے نصیب فلاطوں کی تیزی ادراک (١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٢٢)

٢ - حواس باطنی سے دریافت یا علم، درک (احساس کے بعد کی منزل)۔

"ادراک و احساس کا کام کرنے والی قوتوں کا یہی حال ہے۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن، عبقات (ترجمہ)، ٢٠٧)

٣ - خیال، تصور۔

 نہ آوے کسی کے جو ادراک میں سو رکھ جائے وہ اس کف خاک میں (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٩٥٩)

٤ - واقعات، حالات، کیفیات وغیرہ سے آگاہی، جاننا، معلوم ہونا۔

"بادشاہ نے . بعد ادراک غیر و عافیت مطلب شروع فرمایا۔" (١٨٨٥ء، تہذیب الخصائل، ٦:٢)

٥ - [ نفسیات ] وہ ذہنی علم جس کے ذریعے محسوسات کا علم حاصل ہوتا ہے، وقوف جو احساسات پر مبنی ہو۔

"ہم مہیجات کا متفرق ٹکڑوں کی صورت میں نہیں بلکہ انھیں جوڑ کر کل کی صورت میں ادراک کرتے ہیں۔" (١٩٦٩ء، نفسیات اور ہماری زندگی، ١٨٥)

٦ - [ نفسیات ] مہیجات کا حواس پر ردعمل؛ حواس کے ذریعے پہچاننا۔

"سونگھتے ہیں تو خوشبو کا ادراک ہوتا ہے۔" (١٩٢٥ء، فلسفیانہ مضامین، ٨)

٧ - مادی طور پر پانا، رسائی، پہنچ۔

"جو کوئی ان میں ادراک زمان حضرت کا کرے ایمان لاوے اس پر" (١٨٤١ء، ترجمہ عجائب القصص، ١٩٥:٢)

٨ - سمجھ بوجھ۔

 مستی نہ کر اے میر اگر ہے ادراک دامان بلند ابر نمط رکھ تو پاک (١٨١٠ء، میر، کلیات، ١١:٦٤)

٩ - [ تصوف ] دریافت، وجود حق

"ادراک کے وقت صاحب قوت قدسیہ کی باطنی اور ظاہری حس اوپر کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔" (١٩٠٢ء، علم الکلام، ١٢٢:١)

ادراک کے مترادف

ذھن

(دَرَک۔سمجھنا), احساس, بدھ, پہنچ, تصور, جاننا, حالات, خیال, دانش, دَرَکَ, رسائی, سمجھ, شعور, عقل, فراست, فہم, واقعات

ادراک کے جملے اور مرکبات

ادراک بسیط, ادراک مرکب

ادراک english meaning

Comprehensiongeniusperceptionsagacityto produceto representunderstanding

شاعری

  • ادراک کو ہے ذات مقدس میں دخل کیا
    اودھر نہیں گزار گمان و خیال کا
  • جسے کچھ سمجھ بوجھ ادراک ہے
    دنیا کی آلائش سوں وہ پاک ہے
  • ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجود
    قبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
  • جرأت کے پھنسے عام میں تب مرغ معانی
    جب بانٹے نشے فہم اور ادراک کے ڈورے
  • بس نہ دنیا کی رکھ اے صاحب ادراک ہوس
    خاک ہی خاک ہے سب خاک کی کیا خاک ہوس
  • پڑھ علم کئی اس دنیا میں گر کامل ذی ادراک ہوئے
    اور لاد کتابیں اونٹوں پر ہر معنی کے دراک ہوئے
  • ہووے مسجود ملاتک کب یہ رتبہ خاک کا
    اس میں اک سرہے کہ دل خوں کُن ہے وہ ادراک کا
  • راسی ہو‘ کفئی ہو کہ برانڈی ہو کہ وسکی
    قاتل ہیں یہ ادراک کی دشمن ہیں یہ جس کی
  • تیرا شرف ادراک میں تیں ٹاک آیا
    جم تیرا سبق نعبد ایّاک آیا
  • قیامت کا الف ہے سوتواں ناک
    خومش آگے ہے اس کے شمع ادراک

محاورات

  • ادراک میں آنا

Related Words of "ادراک":