ادرک کے معنی

ادرک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَد + رَک }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے اسم جامد |اردرک| ہے جس سے یہ ماخوذ ہے۔ اردو میں |ادرک| استعمال ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٦٥ء میں "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک پودے کی خوشبودار گٹھیلی جڑ","ایک زردی مائل زمین کے اندر پھیلنے والی جڑ جس کا ٹھوس ریشے دار گودا مزے میں چرپرا ہوتا اور عموماً مسالے میں استعمال کیا جاتا ہے، (سکھا لیا جائے اس کو سونٹھ کہتے ہیں)","ایک قسم کی جڑ ہے جسے سُکھا کر سونٹھ بناتے ہیں","ایک قسم کی جڑ ہے جسے سکھا کر سونٹھ بناتے ہیں۔٠ یورپ میں اسے آدی \u2018 مارواڑ میں آد\u2018 پنجاب میں ادکر کہتے ہیں","ایک قسم کی خوشبو دار اور ہاضم جَڑ جسے سُکھا کر سونٹھ بناتے ہیں","خُشک ادرک یعنی سونٹھ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ادرک کے معنی

١ - ایک زردی مائل زمین کے اندر پھیلنے والی جڑ جس کا ٹھوس ریشے دار گودا مزے میں چرپرا ہوتا اور عموماً مسالے میں استعمال کیا جاتا ہے، (سکھا لیا جائے تو اسی کو سونٹھ کہتے ہیں)۔

"نمک دھنیا ادرک لہسن بقدر ضرورت۔" (١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ٣٣)

ادرک کے جملے اور مرکبات

ادرک کا لچھا

ادرک english meaning

green gingerAmomum zinziberGinger in the undried state

شاعری

  • کیا کہوں مرچ تھی نہ ادرک تھی
    اس مچھندر میں کچھ بھی بھدرک تھی
  • کی ادرک کرے مُدرکہ انسانی
    جوں آئینہ لازم ہو جسے حیرانی
  • پنیر و ادرک و پیاز و پودینہ
    لگا مولی سے ہر اک باقرینہ
  • جے تل خطا کے مشک تے ات راکھتا ہے رشک
    لب شہد سے ادرک ہے رسالا سو اوترا

محاورات

  • بندر کیا جانے ادرک (کا سواد) کی سار
  • بندر کیا جانے ادرک کا بھاؤ
  • چہ ‌داند ‌بوزنہ ‌لذات ‌ادرک

Related Words of "ادرک":