استحکام کے معنی

استحکام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + تِح (کسرہ ت مجہول) + کام }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) پامردی","استواری خواہی","قیام (کرنا۔ ہونا کے ساتھ) (حکَمَ۔ روکنا)","کڑا پن"]

حکم اِسْتِحْکام

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

استحکام کے معنی

١ - پختگی، مضبوطی، استواری،

"وہ (حضرت عیسٰی) اپنی تعلیم و شریعت کے استحکام سے پہلے اس دنیا سے اٹھ گئے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٧٣٧:٣)

٢ - پامردی، ہمت۔

"مجھ میں اتنا استحکام نہیں ہے، میں بھائی صاحب کو ناراض کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔" (١٩١٦ء، بازار حسن، ٢٤٨)

استحکام کے مترادف

ثبوت

استقلال, استواری, پاﺋداری, پختگی, تقویت, سختی, قیام, مُحکمی, مضبوطی, ہمت

استحکام english meaning

firmnessstrength; confirmationcorroborationratification; fixityconfirmationrectification ; corroborationreinforcementsolidarilystabilitystrengthsupportto expireto perishto spoil

Related Words of "استحکام":