اسماعیل کے معنی

اسماعیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + ما + عِیل }

تفصیلات

iعبرانی زبان سے عربی میں داخل ہوا۔ اسم جامد ہے۔ عبرانی کے دو الفاظ |اِسْمَع| بمعنی |سنے گا| اور |ما ایل| بمعنی |خدا| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں ١٨٢٢ء کو |دقائق الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ابراہیم علیہ السلام کے بڑے بیٹے جنکا لقب ذبیح اللہ ہے","ایک شیعہ فرقے کے ساتویں اور آخری امام کا نام","حضرت امام جعفر صادق کے بیٹے جو ان کی زندگی میں وفات پاگئے تھے (فرقۂ اسماعیلیہ انھیں سے منسوب ہے)","حضرت ہاجرہ کے بطن سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے بیٹے اور ہمارے نبی صلعم کے جدامجد کا نام۔ (ان کی نسبت سے عرب بنو اسماعیل کہلائے۔ حضرت ابراہیم مشیت الٰہی سے انھیں اور ان کی والدہ کو خانۂ کعبہ کے قریب جو اس وقت لق و دق میدان تھا چھوڑ گئے۔ وہاں ان کی اولاد عرب مستعربہ کے نام سے آباد ہوئی)"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اسماعیل کے معنی

١ - حضرت ہاجرہ کے بطن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے بیٹے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جدامجد کا نام۔ (ان کی نسبت سے عرب بنو اسماعیل کہلائے۔ حضرت ابراہیم مشیت الٰہی سے انھیں اور ان کی والدہ کو خانہ کعبہ کے قریب جو اس وقت لق و دق میدان تھا چھوڑ گئے وہاں ان کی اولاد عرب مستعربہ کے نام سے آباد ہوئ)۔

|عدنان کے بعد حضرت اسماعیل تک جتنی پشیں اہل سیر نے لکھی ہیں ان میں اختلاف واقع ہوئے ہیں۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ١٠٠)

٢ - حضرت امام جعفر صادق کے بیٹے جو ان کی زندگی میں وفات پا گئے تھے (فرقۂ اسماعیلیہ انھیں سے منسوب ہے)۔

اسماعیل english meaning

Ishmaelson of AbrahamIshmael (as the nameof name of a seventh and last Imam of a Shi|itesect called after him)

شاعری

  • یک چہ کہ اسے کھودا جبریل
    تھا آب خور اس کا اسماعیل
  • غریب و سادہ و رنگین ہے داستان حرم
    نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسماعیل
  • مرتبہ خلت پناہی کا وہ پاوے گا جو کوئی
    مثل اسماعیل اول جی کوں قربانی کرے

Related Words of "اسماعیل":