فلاح کے معنی

فلاح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ فلاح }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ ١٧٧٤ء کو "رموز العارفین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["توڑنا","کاٹنا","فتح مندی"]

فلح فَلاح

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

فلاح کے معنی

١ - رستگاری، نجات، کامیابی، سرفرازی، سرخروئی۔

"اس پرعمل کرنے سے آپ کو فلاح نصیب ہوگی۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦١٩)

٢ - بھلائی، بہتری، بہودی۔

"ہندو مسلم اتحاد کے ذریعے آئندہ ہندوستان کی فلاح کے لیے کوشش کریں گے۔" (١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ١٠٢)

٣ - فائدہ، نفع۔

"قدیر مرزا صاحب کے شاگرد مرثیہ گوئی میں ہو گئے اس میں بھی فلاح نہ دیکھی تو وہاں سے دہلی گئے . بہادر شاہ خاتم السلاطین تک رسائی ہوئی شاہی طبیبوں میں داخل ہو گئے۔" (١٩٢٦ء، حیاتِ فرہاد، ١٧٥)

٤ - آرام، راحت۔

"وہ مرا تو ہاجرہ بی بی کی زندگی سے فلاح ہی اُٹھ گئی۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٣٠)

فلاح کے مترادف

بہتر, بہبود

بچاؤ, بھلائی, بہبود, بہتری, چھٹکارہ, حفاظت, خوشی, خیریت, رُستگاری, سلامتی, صیانت, عافیت, فائدہ, فَلَحَ, فیروزی, ملاح, نجات, کاشتکار

فلاح کے جملے اور مرکبات

فلاح دارین, فلاح و بہبود

فلاح english meaning

prosperity; success; state of comfortcontinued enjoyment of ease; happiness; safetysecurityrefugeprosperitysuccessvictory

شاعری

  • گر یونہی ڈول ہے تو کب قائم
    ساز و برگ فلاح کیجیے گا
  • موڑے ہوئے رخوں کو صلاح و فلاح سے
    آراستہ سیوف و سہام و رماح سے

Related Words of "فلاح":