اسٹیج کے معنی

اسٹیج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + ٹیج (ی مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی زبان کے لفظ Stage سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ البتہ تحریری صورت میں ١٩٠٤ء کو "مجموعہ نظم بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اونچا چبوترا (یا جگہ) جو کسی تماشا گاہ یا جلسے وغیرہ میں سب سے بلند اور صدر مقام ہوتا ہے","تکمیل تک پہنچنے میں جن منزلوں سے کوئی معاملہ گزرتا ہے ان میں سے ہر ایک منزل","دَو رانَہ","دوران کار کا ہر مرحلہ","منظرِ عام","منظر عام، جیسے: یہ اُن کے نجی معاملات میں؛ انھیں اخبار میں چھپوا کر بلا ضرورت اسٹیج پر نہیں لانا چاہیے","نمایاں جگہ","وہ چبوترہ جِس پر تماشہ یا تقریر کرنے والے تقریر کرتے ہیں (اصل سٹیج)"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اِسْٹیجوں[اِس + ٹے + جوں (و مجہول)]

اسٹیج کے معنی

١ - اونچا چبوترا (یا جگہ) جو کسی تماشا گاہ یا جلسے وغیرہ میں سب سے بلند اور صدر مقام ہوتا ہے۔

"ذہن خود بخود اس شعر کی طرف منتقل ہوا جو میں نے اسٹیج پر کھڑے ہوتے ہی پڑھا تھا۔"

٢ - منظر عام، جیسے : یہ ان کے نجی معاملات ہیں انھیں اخبار میں چھپوا کر بلا ضرورت اسٹیج پر نہیں لانا چاہیے۔

"ذکر کی ہر اسٹیج ضرب کہلاتی ہے۔" (١٩٢٨ء، حیات طیبہ، حیرت، ٩٦)

٣ - تکمیل تک پہنچنے میں جن منزلوں سے کوئی معاملہ گزرتا ہے ان میں سے ہر ایک منزل، دوران کار کا ہر مرحلہ، دورانہ، نوبت۔

اسٹیج english meaning

stage(dial. F.) , stagecrafts , dais [E] , stageStagethe nipple of a woman|s breast

شاعری

  • ایک اور دھماکہ ہونے تک

    بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
    اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
    ایک ہی پَل میں
    اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
    ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
    اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
    ساری شامیں کھو جاتی ہیں
    لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
    انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
    جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
    مرنے والے مرجاتے ہیں
    جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
    لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
    اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
    اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
    جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
    ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
    تاکہ وژیول سَج جائے اور
    اعلیٰ افسر
    اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
    ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
    یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
    اُن سے پہلے آپہنچے
    پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
    اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
    حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
    دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
    مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
    سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
    اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
    زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
    حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
    اپنے فرمودات کے اندر
    کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
    خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
    گرجا برسا کرتے ہیں
    اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
    خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
    اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
    اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
    خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
    سب کچھ بُھول کے سونے تک!
    ایک اور دھماکہ ہونے تک!!‌‌‌‌‌‌‌‌‌
  • مغرب کی لعبتوں نے اسٹیج کو سنوارا
    بجنے لگا پیانو چپ ہو گیا چکارا
  • اسٹیج پہ دنیا کے کیا سین دکھاؤگے
    کیا لطف اُٹھا پردہ درجے سے اگر گر کے

Related Words of "اسٹیج":