اسکول کے معنی

اسکول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِس + کُول }

تفصیلات

iانگریزی زبان کے لفظ School سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ البتہ تحریری صورت میں ١٨٤٦ء کو |دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل سکول","ایسا مدرسہ جس میں انٹرنس تک تعلیم ہوتی ہو۔ مگر یہ ضروری نہیں کہ پوری دس جماعتیں ہوں","ایسے مدرسے جِن میں دیگر خاص علوم کی تعلیم ہوتی ہو۔ مثلاً آرٹ سکول۔ انجنیری کا سکول","تعلیم گاہ","دبستان فکر","درس گاہ","علم و ادب کا ایک خاص مسلک","علمی یا فنی درس گاہ","مکتبۂ خیال","وہ مدرسہ جس میں زیادہ سے زیادہ دسویں درجے یا اس کے مساوی تک تعلیم دی جاتی ہو"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اِسْکُولوں[اِس + کُو + لوں (و مجہول)]

اسکول کے معنی

١ - وہ مدرسہ جس میں زیادہ سے زیادہ دسویں درجے تک یا اس کے مساوی تعلیم دی جاتی ہو، علمی یا فنی درسگاہ، مدرسہ۔

|گیارہ برس کے بچے جو علی العموم زیادہ سے زیادہ اسکول کی چوتھی پانچویں جماعت میں پڑھتے ہیں، ان کی ریاضی دانی بس حساب کے چند ابتدائ قواعد تک محدود ہوتی ہے۔" (١٩٢٣ء، سیر ۃ النبی، ١٣٩:٣)

٢ - علم و ادب کا ایک خاص مسلک، دبستان فکر، مکتبۂ خیال۔

|فلسفہ البتہ کہیں کہیں مذہب سے ٹکرا جاتا ہے - اس کے مختلف اسکول ہیں۔" (١٩٠٦ء، الکلام، ٢، ١١)

اسکول english meaning

schoolSchoolto rub ashes on the body

شاعری

  • کالج و اسکول کی بجتی ہے ہر سو تومڑی
    چار دونی آٹھ ہیں اور فا کس معنی لومڑی
  • ان سے بی بی نے فقط اسکول ہی کی بات کی
    یہ نہ بتلایا کہاں رکھی ہے روٹی رات کی
  • یہ ارادے ہیں تو ذکر مکتب و مسجد فضول
    کہہ دو لڑکے سے خریدے ریڈر اور اسکول جائے

Related Words of "اسکول":