اصغر کے معنی

اصغر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَص + غَر }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل |صَغِیر| کی تفضیل ہے۔ اردو میں ١٨١٠ء کو "کلیات سر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(منطق) استدلال منطقی میں صغریٰ اور کبریٰ سے حد اوسط (جزو مکرر) دور کرنے کے بعد جو نتیجہ نکلے اس کا موضوع یعنی مسند الیہ، صغریٰ کا موضوع","اکبر کی ضد","بہت یا زیادہ چھوٹا","حضرت امام حسین کے شیرخوار ششماہہ فرزند جن کا پورا نام علی اصغر ہے اور کربلا میں گلے پر تیر کھا کر باپ کی گود میں شہید ہوئے","سب سے چھوٹا","صغیر کی تفضیل بعض و کل"]

صغر صَغِیْر اَصْغَر

اسم

صفت ذاتی, اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اصغر کے معنی

["١ - چھوٹا، سب سے چھوٹا، اکبر کی ضد۔"]

["\"بادشاہ افغانستان کے برادر اصغر سے ملنے کا اتفاق ہوا۔\" (١٩٢١ء، تقاریر مولانا ظفر علی خاں، ٤٣)"]

["١ - حضرت امام حسین کے شیرخوار ششماہہ فرزند جن کا پورا نام علی اصغر ہے اور کربلا میں گلے پر تیر کھا کے باپ کی گود میں شہید ہوئے۔","٢ - [ منطق ] استدلال منطقی میں صغریٰ اور کبریٰ سے حد اوسط (جزو مکرر) دور کرنے کے بعد جو نتیجہ نکلے اس کا موضوع یعنی سند الیہ، صغریٰ کا موضوع۔"]

[" بولے کہ ماریں جائیں گے اکبر کہا کہ اور کی عرض تیر کھائیں گے اصغر کہا کہ اور (١٩٣٩ء، مراثی نسیم، ٣٤٥:٢)","\"موضوع نتیجے کا اصغر ہے اور محمول نتیجے کا اکبر ہے۔\" (١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ٣٧٢)"]

اصغر english meaning

flowers or embroidery (on cloth etc.)littleshrubs and creeperssmaller or smallesttinyyonger or youngestyounger

شاعری

  • دریا مرے ہونٹوں کو ترستا ہی رہے گا
    پانی کے لیے اصغر معصوم رہا ہوں
  • واری گئی اصغر مجھے برباد کروگے
    کیا قبر کی آغوش کو آباد کروگے
  • کہتا ہے کوئی تیر کو چلّے میں جوڑ کے
    گزرے گا یہ گلا علی اصغر کا توڑ کے
  • پانی نہیں ملا علی اصغر کو ہے غضب
    جو بچوں والیاں ہیں تری منتظر ہیں سب
  • لہرائیں گے تابہ زیست میرے دل پر
    سنبل سے تیرے بال جھنڈولے اصغر
  • عابد پہ بھی میں صدقے ہوں اصغر یہ بھی نثار
    اکبر کا پالنے سے زیادہ ہے چاؤ پیار
  • خیمے سے گھٹنیوں اگر اصغر بھی آئے گا
    جز آب تیر پانی کا قطرہ نہ پائے گا
  • اصغر تو جا کے بھول گئے ماں کی یاد کو
    کیا تم بھی بھول جاؤگی اس نامراد کو
  • یوں گلوئے نازکِ اصغر سے تھا ناوک دو سار
    رکھ دے کوئی جس طرح کانٹا چبھو کر پھول میں
  • تھا دودھ خشک پیٹتی تھی بانوئے حزیں
    دم توڑتا تھا جُھولے میں اصغر سا نازنیں

Related Words of "اصغر":