اضعف

{ اَض + عَف }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل |ضعیف| سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥١ء کو "ترجمۂ عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ضعف "," ضَعِیْف "," اَضْعَف"]

اسم

صفت ذاتی

اضعف کے معنی

١ - بہت ضعیف، بوڑھا، بہت ناتوان۔

"یہ تفاوت مثل اس تفاوت کے ہے جو نور اشد اور نور اضعف میں ہوتا ہے۔" (١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ١٧٩)

٢ - [ حدیث ] وہ قول یا روایت جو نامعتبر اور دلائل شرعی کی رو سے غیر مستحکم ہو۔

"روایت کیا ہے اس کو-ابومنصور دیلمی نے مستند الفردوس میں بسند اضعف اور یہ حدیث منکر ہے۔" (١٨٩٦ء، رسالۂ تحفۃ السعادت، ٧٥)

مرکبات

اضعف العباد