اظہار کے معنی

اظہار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِظ۔ ہار }ظاہرکرنا بیان حقیقت

تفصیلات

١ - کھولنا ۔ ظاہر کرنا ۔ ظاہر ہونا, m["صاف ہونا","(تجوید) نون ساکن یا تنوین کے بعد کوئی حرف حلقی آجائے تو بغیر کسی تغیر کے اور غنہ کے ادا کرنا","بیان جو عدالت یا حاکم کے رو برو دیا جائے","بیان کیفیت","ظاہر کرنا","ظاہر کرنا یا ہونا","منکشف روشن","کسی فریق مقدمہ یا گواہ وغیرہ کا بیان"],

اسم

اسم ( مذکر ), اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

اظہار کے معنی

١ - کھولنا ۔ ظاہر کرنا ۔ ظاہر ہونا

٢ - بیان شہادت ۔ کیفیت ۔ حقیقت

٣ - وہ بیان جو عدالت میں دیا جائے

اظہار احمد، اظہار الدین، اظہار الحسن، اظہار الحق

اظہار english meaning

a squatting posturedisclosuredisplayexamination or deposition of a witnessexpressingexpressionproclamationtestimonyIzhar

شاعری

  • لگ جاوے دل کہیں تو اُسے جی میں اپنے رکھ
    رکھتا نہیں شگون کچھ اظہار عشق کا
  • سیکڑوں حرف ہیں گرہ دل میں
    پر کہاں پایئے لب اظہار
  • بحث نالہ بھی کیجئو بلبل!
    پہلے پیدا تو کر لبِ اظہار
  • ابھی اِک دم میں زبان چلنے سے رہ جاتی ہے
    درد دل کیوں نہیں کرتا ہے تو اظہار ہنوز
  • اشکوں کی زباں ہوگئی خاموش یہ کہہ کر
    اب کوئی کرے عشق کا اظہار کہاں تک
  • تجھ سے میں کس طرح اظہار عقیدت کرتا
    لفظ سوجھے تو معانی نے بغاوت کردی
  • ہم نے جو حرف لکھا‘ دل کے تعلق سے لکھا
    زاویے غم کے بدلتے گئے اظہار کے ساتھ
  • کچھ مجھے جرأت ہوئی‘ کچھ اُن کی آنکھیں جھک گئیں
    ہوتے ہوتے یونہی اظہار تمنا ہوگیا
  • تمہیں مجھ سے محبت ہے

    محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے!
    کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہوجائے
    اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے

    یقیں کی آخری حد تک دِلوں میں لہلہاتی ہو!
    نگاہوں سے ٹپکتی ہو‘ لہُو میں جگمگاتی ہو!
    ہزاروں طرح کے دلکش‘ حسیں ہالے بناتی ہو!
    اِسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے

    محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
    کہ جیسے طفلِ سادہ شام کو اِک بیج بوئے
    اور شب میں بارہا اُٹھے
    زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے!
    محبت کی طبیعت میں عجب تکرار کی خو ہے
    کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
    بچھڑنے کی گھڑی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
    اسے بس ایک ہی دُھن ہے
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘

    تمہیں مجھ سے محبت ہے
    سمندر سے کہیں گہری‘ ستاروں سے سوا روشن
    پہاڑوں کی طرح قائم‘ ہواؤں کی طرح دائم
    زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
    محبت کے کنائے ہیں‘ وفا کے استعارے ہیں
    ہمارے ہیں
    ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں
    سُنہرا دن نکلتا ہے
    محبت جس طرف جائے‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے
  • تمنا اور حسرت میں ہے فرق اظہار کا، یعنی
    جو شعلہ جل نہیں سکتا اُسے پتھر میں رہنا ہے

محاورات

  • اظہار تعشق کرنا
  • اظہار حلفی
  • اظہار دینا
  • اظہار لینا
  • حلف ‌سے ‌اظہار ‌لینا

Related Words of "اظہار":