اعراب

{ اِع (کسرہ ا مجہول) + راب }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

["عرب "," عَرَب "," اِعْراب"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اعراب کے معنی

١ - حرکات، زیر و زبر پیش جزم اور تشدید، ماترائیں۔

"عرب کے مختلف قبائل میں الفاظ، مخارج حروف اعراب - میں اختلاف تھا۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١٧:١)