شاعرانہ چشمک کے معنی
شاعرانہ چشمک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شا + عِرا (کسرہ ع مجہول) + نَہ + چَش + مَک }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |شاعرانہ| کے بعد فارسی اسم |چشمک| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٧ء کو "سائیں احمد علی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
شاعرانہ چشمک کے معنی
١ - ہم عصر شاعروں کے درمیان باہمی طنز و نکتہ چینی، شاعروں کی آپس کی نوک جھونک، چوٹیں۔
"سائیں مرحوم ہم گیر طبیعت رکھتے تھے . شاعرانہ چشمک اور معرکہ آرائی میں بھی وہ کبھی نیچے نہیں بیٹھے . ان کے بے شمار شعر سینہ بہ سینہ چلے آتے ہیں۔" (١٩٧٧ء، سائیں احمد علی، ٢٨)