اعلان کے معنی

اعلان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِع (کسرہ ا مجہول) + لان }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٨ء کو "ناسخ (نوراللغات)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ہجا) (نون یا ہمزہ کو) ظاہر کرکے پڑھنا، تلفظ کرنا، جیسے: جامع القرآن میں قرآن کا نون، یا ابتداء اور سماء وغیرہ کا ہمزہ وزن شعر میں شامل کرنا","آشکار کرنا","آگاہ کرنا","اطلاع عام (تحریری یا زبانی)","اکثر اشتہاروں، اخباروں یا کتابوں کے آخیر صفحے پر لوگوں کو کسی بات سے آگاہ کرنے کے لئے خبر چھپی ہوتی ہے۔ اس کے اُوپر لفظ جلی قلم سے لکھ دیتے ہیں (کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","خبر دینا","سر عام اظہار یا اقرار","ظاہر کرنا","علانیہ کچھ کہنا یا لکھنا","مطلع کرنا"]

علن اِعْلان

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اِعْلانات[اِع لا + نات]
  • جمع غیر ندائی : اِعْلانوں[اِع + لا + نوں (و مجہول)]

اعلان کے معنی

١ - سرعام اظہار یا اقرار، علانیہ کچھ کہنا یا لکھنا۔

"فسق و فجور اگر اعلان کے ساتھ نہ ہو تو ہمیں تعرّض کی ضرورت نہیں۔" (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠، ١٠:١٦)

٢ - اشتہار، اشاعت، اطلاع عام (تحریری یا زبانی)۔

"اسلام کو صرف اشتہار اور اعلان کی ضرورت تھی۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١١:٢)

٣ - [ ہجا ] (نون یا ہمزہ کو) ظاہر کر کے پڑھنا، تلفظ کرنا، جیسے: جامع القرآن میں قرآن کا نون یا ابتدا اور اسماء وغیرہ کا ہمزہ وزن شعر میں شامل کرنا۔

 یہ زمیں اچھی نہ تھی ناسخ و لیکن فکر نے حسن پیدا کر دیا ہے نون کے اعلان نے (١٨٣٨ء، ناسخ (نوراللغات)، ٣٤٧:١)

اعلان کے مترادف

ابدا, خبر, شہرت, ڈھنڈورا

اشاعت, اشتہار, اطلاع, اظہار, اعلام, انکشاف, تشہیر, خبر, شہرت, عَلَنَ, منادی, نوٹس, ڈھنڈورا

اعلان english meaning

manifestingpublishing; publication; declaration; proclamationadvertisingannouncementannouncement [A]DeclarationindictionineffaceableProclaimingpublictionunalterable

شاعری

  • آنکھوں پر ہاتھ رکھ کے مسافر گزر گئے
    چسپاں فصیلِ شہر پہ اعلان رہ گیا
  • ایک خوشبو سی پھیلی ہے چاروں طرف اس کے امکان کی اس کے اعلان کی
    رابطہ پھر بھی اس حسنِ بے نام سے، جس کا جتنا ہوا، غائب نہ ہوا
  • آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کے مسافر گزر گئے
    چسپاں فصیلِ شہر پہ اعلان رہ گیا
  • یہ بات اس شقی نے یہ اعلان جب کہی
    ابن حسن میں تاب خموشی نہ پھر رہی
  • قد ان کا باڑھ پر آتے ہی ہوگئی آفت
    نگاہ ناز نے اعلان قتل عام کیا
  • ہمارا ملک جو مدت سے گہری نیند سوتا ہے
    یکا یک جاگ جائے گا جو اعلان سحر ہوگا
  • پر ہے اعلان نوں یہاں مخفی
    میں نے لفظ زناں کی رمز کہی

محاورات

  • عقل کے خلاف اعلان جنگ ہونا

Related Words of "اعلان":