افادت کے معنی
افادت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِفا + دَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نفع ہونا","(علمی، روحانی یا مادی) فائدہ رسانی","بھلا کرنا","فاﺋدہ پُہنچانا","فیض پہنچانا"]
فید فائِدَہ اِفادَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اِفادَتیں[اِفا + دَتیں (یائے مجہول)]
- جمع استثنائی : اِفادات[اِفا + دات]
- جمع غیر ندائی : اِفادَتوں[اِفا + دِتوں (و مجہول)]
افادت کے معنی
١ - (علمی، روحانی یا مادی) فائدہ رسانی، فیض پہنچانا۔
"جو اپنی ہدایت اور افادت. کے لحاظ سے قابل قدر ہیں۔" (١٩٤٣ء، دیباچۂ حیات شبلی، ٣٤)