التزام کے معنی

التزام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِل + تِزام }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٦ء کو "قصۂ گل و صنوبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["واجب ہونا کسی پر","خودعائد کردہ شرط یا پابندی","دو امور میں باہم لزوم کی نسبت؛ ایک دوسرے کے لیے لازم ہونا","دو باتوں کا باہم ربط و وصل","ذمہ داری","ضروری ہونا","لازم قرار دے لینا","کسی بات کو لازم کرلینا","کسی کام کو اپنے ذمہ لینا (کرنا ۔ ہونا کے ساتھ)"]

لزم لازِم اِلْتِزام

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

التزام کے معنی

١ - خود عائد کردہ شرط یا پابندی، لازم قرار دے لینا۔

"ہر روز التزام کے ساتھ گھنٹے آدھ گھنٹے . باہر پھرنا ضرور چاہیے۔" (١٩٠٨ء، مقالات حالی، ٤١٤:٢)

٢ - دو امور میں باہم لزوم کی نسبت؛ ایک دوسرے کے لیے لازم ہونا۔

"دلالت کے واسطے معنی موضوع لہ اور معنی مدلول میں التزام کا ہونا ضروری ہے۔" (١٨٧١ء، مبادی الحکمۃ، ١٦)

٣ - دوباتوں کا باہم ربط ووصل۔

"التزام کلام میں سہو و خطا نظر آوے تو اسی وقت لطف فرما کے اصلاح دیں۔" (١٨٣٦ء، قصۂ گل و صنوبر، ٤)

التزام english meaning

being necessary or expedientbeing assiduoustaking on one|s self.being necessaryexpedientmaking concomitant [A~لازم]Necessarytaking upon oneself

شاعری

  • بزم کا التزام گر کیجے
    ہے قلم میرا ابر گوہر بار

Related Words of "التزام":