الماس نگار
{ اَل + ماس + نِگار }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |الماس| کے بعد فارسی مصدر |نگاشتن| سے اسم کیفیت |نگار| بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "طلسم ہوشربا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
الماس نگار کے معنی
١ - جڑاؤ ہیروں کے نقش و نگار سے آراستہ، ہیرے سے جڑا ہوا، ہیروں سے سجا ہوا۔
"طنابیں زلف حور کی استادے الماس نگار۔" (١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ٦٨٤:٥)