امتیازی کے معنی

امتیازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِم + تِیا + زی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |امتیاز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |امتیازی| بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "مرقع پیشہ وراں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پہچان رکھنے والا","تمیز کرنے والا","تہذیب یافتہ","خاص وصف رکھنے والا","رک: امتیاز","سمجھ دار","صاحب امتیاز","وہ شریف یا خاندانی وظیفہ خوار جس کی تنخواہ بطور وظیفہ کے خدمت کے بغیر کسی ریاست سے کردی جائے"]

اِمْتِیاز اِمْتِیازی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت نسبتی ( واحد )

امتیازی کے معنی

["١ - مصاحب، درباری۔","٢ - فوقیت، برتری، ترجیح، بڑائی۔"]

["\"باپ میرا نظام الملک کی سرکار میں امتیازیوں میں نوکر تھا۔\" (١٨٤٧ء، عجائبات فرنگ، ١٢٧)"," طفیل اس کے تو پاوے سرفرازی زیادہ ہووے حاصل امتیازی (١٨٥٧ء، مثنوی مصباح المجالس، ٤٢)"]

["١ - خصوصی، ممتاز، خاص وصف رکھنے والا، نمایاں۔","٢ - تمیز کرنے والا، پہچان رکھنے والا، صاحب امتیاز۔","٣ - باشعور، سمجھ دار، مہذب، نامی، ممتاز (جامع اللغات، 272:1)"]

["\"کیا وہ یہ گوارا کر لیتے کہ اپنے مسلم کمال اور ناقابل انکار امتیازی شہرت کو اس بے تکی فرمائش پر قربان کردیں۔\" (١٩٣٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٩، ٤:٣)","\"پشوری اس کا امتیازیوں کو عزیز ہے۔\" (١٨٤٥ء، مرقع، پیشہ وراں، ١٤١)"]

امتیازی کے مترادف

الگ

الگ, باسمجھ, باشعور, باعزت, خصوصی, درباری, سلامی, مخصوص, مشہور, مصاحب, ممتاز, منفرد, مہذب, نامی, نمایاں

امتیازی کے جملے اور مرکبات

امتیازی حقوق

امتیازی english meaning

distinctivedistinguishedoreferentialpreferentialspecial

شاعری

  • فلک نے ہم کو کیا منتخب مٹانے کو
    ہمیں سے داد بھی چاہیں خوش امتیازی کی
  • زبان کو بند کر آتش بس اب اس یاوہ گوئی سے
    گوارا کیجیے تا کے تری بے امتیازی کو
  • زبانکو بند کوآتش بس اب اس یاوہ گوئی سے
    گوارا کیجیے تا کہ تری بے امتیازی کو
  • مناسب تھی مجھے مہماں نوازی
    منگائے میں نے کھانے امتیازی

Related Words of "امتیازی":