اندھا کے معنی

اندھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَن + دھا }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ |اندھ| کے ساتھ |ا| بطور لاحقہ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) معرفت سے محروم","اندھا آدمی","اندھا دھند کام کرنے والا","بے بصیرت","جس میں دیکھنے کی قوت نہ ہو","دیکھ کر کام نہ کرنے والا","دیکھئیے: اندنا (مثال اور اشتقاق کے لیے)","سنا ہوا","نابینا شخص","کیچڑ میں دھنسا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : اَنْدھے[اَن + دھے]
  • جمع : اَنْدھے[اَن + دھے]
  • جمع ندائی : اَنْدھو[اَن + دھو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : اَنْدھوں[اَن + دھوں (و مجہول)]

اندھا کے معنی

١ - جس میں دیکھنے کی قوت نہ ہو، کور، نابینا۔

نہ دیکھوں میں تمہیں مجھ سے تو ایسا ہو نہیں سکتا جسے آنکھیں خدا نے دی ہیں اندھا ہو نہیں سکتا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٤٥)

٢ - [ مجازا ] معرفت سے محروم، بے بصیرت، نادان۔

 اچھی صورت کو تیری دیکھ کے دل لوٹ گیا ہائے اندھے کو نہ سوجھا کہ ہے سیرت کیسی (١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٢٦٩)

٣ - ناواقف، جاہل، بے علم۔

"یہ لوگ جان بوجھ کر اس سے اندھے بنے ہوئے ہیں۔" (١٩٠٢ء، ترجم قرآن، نذیر، ٦١٣)

٤ - کم کم رشن، مدھم ٹمٹماتا (چراغ وغیرہ کے لیے بیشتر تکرار کے ساتھ)۔

"چراغ میں پتلی سوت سی بتی پڑی ہے موا اندھا اندھا جل رہا ہے۔" (١٩٣١ء، رسوا، امراؤ جان ادا، ٦٦)

٥ - میلا، بے قلعی، کم اجلا، دھندلا، غیر شفاف۔

 بے علم کے دل میں نہ صداقت نہ ولا ہو اندھا ہے وہ آئینہ کہ جس پر نہ جلا ہو (١٩٢٣ء، فروغ ہستی، ٤٨)

٦ - بے وقوف، احمق، بے عقل۔

"جہاں کا خرچ . اٹھانے والے بھی اندھے۔" (١٩١٧ء، طوفان حیات، راشد، ٣٠)

٧ - اندھا دھند، بے سوچا سمجھا۔

 آنکھیں کھلیں جو کور پہ ان کی نگاہ ہو اندھا کنواں بھی ہو تو نہ چشمے کی چاہ ہو (١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ٣٤:٥)

٨ - جہاں اندھیرا ہو، تاریک سیاہ۔

 نہ ہو یہ اجالا تو اندھا جہاں ہو نہ حس او تعقل نہ قالب نہ جاں ہو (١٩١٠ء، کلام مہر، ١٤٢)

٩ - جسے کسی جذبے سے مغلوب ہو جانے کے باعث کچھ دیکھنے کا ہوش نہ رہے، بدحواس۔

"غصے میں اس وقت بھی میں اندھا ہو رہا تھا۔" (١٩٣٢ء، میدان عمل، ٣٩٣)

١٠ - اظہار ناراضگی و خفگی کا ایک کلمہ، جیسے اندھا بے ایمان۔ (قصص الامثال، 43)

اندھا کے جملے اور مرکبات

اندھا پن, اندھا کنواں, اندھا دھند, اندھا بگلا, اندھا جہاز, اندھا دھندا, اندھا شکار, اندھا دھندی

اندھا english meaning

a hard working personan oilmanan oilman|s oxBlindblind MandarkEye lessEye-lessfaintindiscerningobscureoil crustierstone-blindundiscerning

شاعری

  • اندھا دھند روتے ہیں آنکھوں سے خون
    نہیں دیکھتے ہم جگر کی طرف
  • اگرچہ کوئی بھی اندھا نہیں تھا
    لکھا دیوار کا پڑھتا نہیں تھا
  • ہاے کہنا وہ کسی بت کا دم نظارہ
    آنکھ بھر کر ہمیں دیکھے تو بس اندھا ہوجائے
  • اب تو یوں دل کا داغ جلتا ہے
    جیسے اندھا چراغ جلتا ہے
  • ہوس دل میں سدا تیرے ہے سونے ہور کھانے کا
    پھرے اس فکر میں نس دن ہو اندھا بیل گھانے کا
  • پائے چوبیں سے لنگڑا دوڑا آئے
    لکڑی لے ہاتھ اندھا دیکھنے جائے
  • لوازم سب پو آیا ہے‘ پچھانت یہانچ کر چکنا
    جویاں اندھا سوواں اندھا خبر ہے روز محشر کا
  • سانجھ سمے کی چھایا بیری، اُس کا ناش وناش ہوا
    دُھند کا پھندا جگ جگ پھیلا، اندھا نیل آکاش ہوا
  • پاؤں پر پاؤں پڑ گیا تو کہا
    کیا تو اندھا ہے دیکھتا ہے کچہہ
  • کچھ نظر آتا نہیں‘ اس کے تصور کے سوا
    حسرتِ دیدار نے آنکھوں کو اندھا کردیا

محاورات

  • ‌کوئی ‌آنکھوں ‌کا ‌اندھا ‌کوئی ‌عقل ‌کا ‌اندھا
  • آئینہ اندھا ہوجانا
  • آدمی اپنے مطلب میں اندھا ہوتا ہے
  • آنکھ کا اندھا گانٹھ کا پورا
  • آنکھوں کا اندھا گانٹھ کا پورا
  • ات سے اندھا آئے ات سے اندھا جائے اندھے سے اندھا ملا کون بتائے راہے
  • اگلے تو اندھا کھائے تو کوڑھی
  • اللہ ملائی جوڑی ایک اندھا ایک کوڑھی
  • الٹی کھوپڑی اندھا گیان
  • اندھا امام ٹوٹی مسیت

Related Words of "اندھا":