انسان کے معنی
انسان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِن + سان }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |انس| کے ساتھ |ان| زائد برائے مبالغہ لگانے سے |انسان| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج القاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آدم زاد","آنکھ کی پتلی","ابن آدم","ایس شخص جو اچھے اخلاق سے متصف ہو","بنی آدم","صفات انسانی سے موصوف","مردم دیدہ","منش پرش","مہذب و شائستہ","نوع بشر"]
انس اِنْس اِنْسان
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : اِنْس[اِنْس]
- جمع غیر ندائی : اِنْسانوں[اِن + سا + نوں (و مجہول)]
انسان کے معنی
"کیا بتاؤں کیسے انسان سے سابقہ پڑا ہے۔" (١٩٣١ء، نقاب اٹھ جانے کے بعد، ٩)
". اولمپیہ کے کھیلوں میں کامیاب ہوتا تھا اس کو انسان کہتے تھے۔" (١٩٣١ء اخلاق نقو ماجس، ١٣٥)
"وہ حق تعالٰی کے لیے بمنزلہ انسان یعنی مردم چشم کے ہے۔" (١٨٨٧ء، خصوص الحکم (ترجمہ)، ٤)
انسان کے مترادف
آدمی, بشر, حیوان, شخص, بندا, مردم
آدمی, انس, باتمیز, بشر, بندہ, پتلی, پورکھ, پیرسرندیپ, خاکی, خلیق, شائستہ, مردم, منش, منکھ, مہذب, مَین, ناس, کس, کیومرث
انسان کے جملے اور مرکبات
انسان کامل, انسان گری, انسان پرستی, انسان دوست, انسان دریائی
انسان english meaning
manmankindhuman beingmortalMento be dissolvedto be meltedto dissolveto melt
شاعری
- باوجود ملکیت نہ ملک میں پایا
وہ تقدس کہ جو ہے حضرت انسان کے بیچ - یہ مشتِ خاک یعنی انسان ہی ہے روشن
ورنہ اُٹھائی کن نے اس آسماں کی ٹکر - لگ جائے زمانے کی ہوا جانے اُسے کب
وہ شخص بھی انسان ہے‘ کچھ کہہ نہیں سکتے - مرے حالات مجھ کو چُھو نہ جائیں
مجھے ہر حال میں انسان رکھنا - اگر کوشش کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا
وہ بے ہمت ہیں جو ہر کام کو مشکل سمجھتے ہیں - جس نے اس دور کے انسان کئے ہیں پیدا
وہ میرا بھی خدا ہو‘ مجھے منظور نہیں - جانے یہ کیسا زہر دلوں میں اُتر گیا
پرچھائیں زندہ رہ گئی‘ انسان مرگیا - کاٹ لینا ہر کٹھن منزل کا کچھ مشکل نہیں
اک ذرا انسان میں چلنے کی ہمت چاہیئے - لوگ پتھر کو خدا جان کے خاموش رہے
اِک انسان کو پوجا تو گنہگار ہوں میں - میں تجھے کھوکے بھی زندہ ہوں‘ یہ دیکھا تونے
کس قدر حوصلہ ہارے ہوئے انسان میں ہے
محاورات
- ال (١) انسان مرکب من الخطاء والنسیان
- الانسان مرکب من الخطآء و النسیان
- انسان اپنے بس آتا ہے۔ پرائے بس جاتا ہے
- انسان اپنے بول سے ہی پہچانا جاتا ہے
- انسان بنائے خدا ڈھائے
- انسان جائز الخطا ہے اور خدا عفو دہندہ ہے
- انسان ضعیف البنیان کی کیا ہستی ہے
- انسان فانی ہے
- انسان گناہوں کا پتلا ہے
- انسان کی قدر بعد مرنے کے معلوم ہوتی ہے