انفعال کے معنی
انفعال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِن + فِعال }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(عربی قواعد) ثلاثی مزید فیہ کے چودہ اوزان و ابواب میں سے ایک وزن اور باب جو عموماً لازم ہوتا ہے","(منطق) نو اعراض (رک) میں سے ایک عرض","اثر پذیری","اشکِ ندامت","پشیمانی (فَعَلَ۔ کرنا)","شرمندہ ہونا","قبول اثر","منفعل ہونے کی کیفیت","کسی شے کا اثر قبول کرنا"]
فعل اِنْفِعال
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
انفعال کے معنی
"عورت میں اس تمام تشریحی ضعف کے ساتھ انفعال اور ہیجان کی قوت مرد سے زیادہ ہے۔" (١٩٥٨ء، آزاد (ابوالکلام)، مسلمان عورت، ٤٢)
"آنکھیں اشک انفعال سے پرنم ہو گئیں۔" (١٩٧١ء، ضہمینہ، ٢٤٨)
کشتہ کیا ہے بخت نے اس خرد سال کا دیکھے جو منشعف میں نہ باب انفعال کا (١٨٧٠ء، کلیات واسطی، ١٥:١)
فعل ملک این منٰی یا کم و کیف و ہم وضع انفعال اور اضافت ہے بہ ہر شے ملحق (١٨١٨ء، انشا، کلیات، ٢٢٠)
انفعال کے مترادف
ندامت
تاثر, حیا, خجالت, شرم, شرمساری, شرمندگی, غیرت, لاج, منعولیت, ندامت
انفعال english meaning
an act which causes a blush (as its effect); shamemodesty; confusionAn act which causes a blush (as its effect) shamebashfulnessconfusioncontritionDeliquescencemodestypassivityreactionsshameto abate (as anger)to become cold
شاعری
- موتی سمجھ کے شانِ کریمی نے چُن لیے
قطرے جو تھے میرے عرقِ انفعال کے - زمیں سے لگ گئیں آنکھیں تمھاری طرح نہیں
شریک قتل ہوگردوں کو انفعال تو ہے - قواے فعل میں تقدیر انفعال بھی ہے
ہر انجذاب میں تخمیر انفصال بھی ہے - طاقت رہے نہ بات کی پھر انفعال میں
تشبیہ تجھ لباں کو اگر دوں شکرستی - گناہ کرکے ہوا آپ انفعال مجھے
بچالیا تری رحمت نے بال بال مجھے - ہاں کیوں نہ پارا تو چلوں خمیازہ جھیل کر
ڈوبے مری بلا عرق انفعال میں - کہ انفعال ہو لاف و گراف سے اس کو
زمیں ہے صحن کی جس کے یہ گنبد دوار آج - کہ انفعال ہو لاف و گراف سے اس کو
زمیں ہے صحن کی جس کے یہ گنبد دوار - ذکر جفائے حسن بڑھایا وصال میں
مہتاب ان کے مونھ پہ چھٹی انفعال میں - کنہ کسی نے کیا تھر تھرایا دل اپنا
عرق عرق ہوئے ہم جس کو انفعال ہوا