بادۂ انگوری

{ با + دا + اے + اَن (ن غنہ) + گُو + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان کے دو اسما پر مشتمل مرکب ہے |بادہ| کے آخر پر |ہ| آنے کی وجہ سے ہمزہ زائد لگا کر کسرۂِ اضافت لایا گیا اور پھر انگور کے آخر پر |ی| بطور لاحق نسبت لگا کر |انگوری| لگا اور |بادۂ انگوری| مرکب اضافی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر )

بادۂ انگوری کے معنی

١ - انگور سے کشید کی ہوئی شراب۔

 مندمل جس سے کہ یہ زخم ہو مہجوری کا جام پلوا دے وہ اک بادۂ انگوری کا (١٩٧٥ء، رواں واسطی، مرثیہ، ١٣)