اڈا کے معنی
اڈا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اَڈ + ڈا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کا لفظ اَٹَّ + ک، سے اَڈَّا، بنا۔ اُردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٠ء کو |کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["او۔ کھانا","ایک حصہ اراضی ان دو حصّوں میں سے ایک جو ایک کوئیں سے سیراب ہوتے ہوں","ایک مقررہ ناپ یا پیمانہ","بیٹھک جو پالتو پرندوں کے بیٹھنے کے لئے بنائی جائے","جالی کاڑھنے اور کارچوبی کا کام کرنے کا اڈّا","جوتے کی ایڑھی","جہاں لوگ اکثر بیٹھا کریں","گوٹے کناری کے تھان کی مقدار","وہ مقام جہاں پر کمہار، قلی، مزدور وغیرہ کرائے پر جانے کے لئے بیٹھیں","وہ مقام جہاں کرائے کے ٹانگے۔ ٹمٹمیں۔ گاڑیاں وغیرہ کھڑی رہیں"]
اَٹَّ+ک اَڈّا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : اَڈّے[اَڈ + ڈے]
- جمع : اَڈّے[اَڈ + ڈے]
- جمع غیر ندائی : اَڈّوں[اَڈ + ڈوں + (و مجہول)]
اڈا کے معنی
|جہاں سری نگر میں اب پوسٹ آفس ہے وہاں دھنجی بھائی کے تانگوں کا اڈا تھا۔" (١٩٤٦ء، آگ، ٥٩)
|پانے لڑکے اسد کے ساتھ دونوں گلفاموں کو قافلے کے اڈے پر بھیجا۔" (١٩٣٧ء، راشد الخیری، فاطمہ کا لال،٨٧)
|اس میدان میں ہوائی جنگی جہازوں کا اڈا بناؤں گا۔" (١٩٤٠ء، مضامین رموزی،٤٩)
کسی کا طوطی ہر سو بولتا ہے یہاں اڈے پر مٹھو بولتا ہے (١٩٣٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٥:٤٣:١٨)
|جیسے کاٹ کا لنگور اڈے پر کودتا ہے" (١٩٠٣ء، آفتاب شجاعت، ٢٥٢:٢)
|رات کے گیارہ بج گئے، درویش اپنے اپنے اڈوں پر آ گئے۔" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٦:١٤:٢٠)
|ایک پیپل کا درخت تھا، مشہور تھا کہ وہاں بھوتوں کا اڈہ ہے۔" (١٩١٦ء، بازار حسن، ٦٢)
|جوزلیفاین کے سامنے اڈہ رکھا ہوا تھا اور وہ کارچوب بنا رہی تھی۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٣٢٩:٢)
|یہ سننے کا اڈہ ان لمبی راتوں میں میرا رفیق تھا۔" (١٩٤٥ء، پرانا خواب، ٣٦)
|ایک نہایت موٹا اور لمبا درخت آرہ کشوں نے اڈے پر چڑھا رکھا ہے۔" (١٩٢٨، باتوں کی باتیں، ١٩)
|کاتنے کے چرخوں کے اڈے۔" (١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ١٧١)
|میں نے اپنا بھالا سنبھالا اور زینے پر چڑھنے لگا. ابھی میں نے پہلے ہی اڈے پر قدم رکھا تھا کہ میرے کان ایک گرج کی آواز سے بہرے ہو گئے۔" (١٩٠٨ء، ماہنامہ مخزن لاہور جنوری، ٥٤)
|رات کے وقت غلام کا بھیس بدل کر اڈوں اور چکلوں کی خاک چھانتا پھرتا۔" (١٩٢٩ء، تاریخ سلطنت روما، ٤١٦۔)
اڈا english meaning
the shed or place in which kahars palanquin bearers coolies carters etc assemble or abidestand or station(air) port(criminal|s) denAn eelanimal-standembroidery frameperchpigeon-standrendezvousstandstationstopworker|s seat
محاورات
- اڈا سکھوے بچے کو کہ چوں چوں مت کر
- ٹھاڈا مارے اور رونے نہ دے