اکا کے معنی
اکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ اِک + کا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے اردو میں ماخوذ صفت عددی |ایک| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت لاحقۂ نسبت یا اضافت |کا| بڑھانے سے |ایکا| بنا۔ |ایکا| کی تخفیف |اکا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک بتی کا شمعدان","ایک بڑا بھاری گدر","ایک قسم کی سواری کی گاڑی جس میں ایک گھوڑا جوتا جاتا ہے","ایک کنول کی بیٹھک","ایک ہلکی بیل گاڑی جس میں ایک بیل جُتا ہوتا ہے","بازو پر باندھنے کا ایک زیور یا تعویذ","بڑی بہن","تاش اور گنجفے میں ایک نشان یا لکیر والا پتّا","چھوٹی بہلی یا بگھّی یا ٹانگا جس میں ایک گھوڑا جوتا جاتا ہے","کوئی معمر عورت"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : اِکّے[اِک + کے]
- جمع : اِکّے[اِک + ے]
اکا کے معنی
"بیسیوں شاہزادے اکا ہنکاتے پھلکیاں بیچ کے پیٹ پالتے ہیں۔" (١٩٣٠ء، اودھ پیچ، لکھنؤ ١٥، ١٠:٤)
"زیوروں میں. اکے، جوشن، بجلیاں. سب متروک۔" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٣:١٤)
شعر سانچے میں ڈھلے ہیں نور کے بزم میں اکے ہیں روشن طور کے (١٩١٨ء، سحر (سراج میر خان)، ٩٥)
ورزش تجھے دکھانے کو پیر فلک نے رات رستم کے زور کرنے کا اکا اٹھا لیا (١٨٦٧ء، رشک (مطالب غرّا، ٦))
بلبل جو ہے نقیب تو شمشاد چوبدار اکا صبا کا بانٹتا پھرتا ہے نوکری (١٨٧٣ء، کلیات قدر، ٤٨)
معافی کے فرمان جاری ہوئے جوا کے تھے باون ہزاری ہوئے (١٨٥٧ء، سحر (امان علی)، ریاض سحر، ١٩٥)
کھیلنے کو گنجفہ بیٹھا جو وہ سفاک خلق چنگ کے اکا وہیں چنگیز خاں ہو جائیگا (١٩٤٦ء، دیوان مہر، (آغا علی)، ٤٧)
اکا کے جملے اور مرکبات
اکا دکا
اکا english meaning
a kind of old fashioned carriageace (in cards)distressednoneonesadSinglesuchsuperfinesuppurated boilto achieve without undergoing much troubleto be confirmedto be establishedto be made permanentto be ripeto get without toil or hardshiptranscendentunequalledunique
شاعری
- بتوں آفات ارضی ہو بلاے آسمانی ہو
خد اکا قہر بے حد ہو عذاب ناگہانی ہو - اکا سے کے نیں جب لیا دڑبڑا
تو محمود پیکر کیا دڑپڑا - لباس سندروسی کس نے پہنا ہے خدا جانے
ہو اکا رنگ جو اپنی نظر میں کچھ سنہرا ہے
محاورات
- آپ کاج (کام) مہاکاج (کام)
- اپنی بیر کو گھولم گھالا۔ ہمری بیر کو بھوکم بھاکا
- امتحان میں فیل ہونا یا ناکامیاب ہونا
- اٹھا ببولا پریم کا تن کا چڑھا اکاس۔ تن کا تن میں مل گیا تن کا تن کے پاس
- اکا دکا
- اکا وکیل گدھا پٹنہ شہر میں سدھا
- اکا وکیل گدھا۔ پٹنہ شہر میں سدھا
- اکاس باندھیں پتال باندھیں گھر کی ٹٹ کھلی
- اکاس باندھیں۔ پتال باندھیں۔ گھر کی ٹٹی کھلی
- اکاسی دیا جلنا