لڑاکا پن

{ لَڑا + کا + پَن }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |لڑاکا| کے ساتھ |پن| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |لڑاکا پن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٨ء کو "روشنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

لڑاکا پن کے معنی

١ - لڑنے جھگڑنے کی عادت، جھگڑالو پن، فساد انگیزی، شرانگیزی۔

"آگے آگے ابوجہل تھا، نام تو اس کا عمرو بن ہشام تھا لیکن اپنے لڑاکا پن اور حماقتوں کی وجہ سے ابوجہل کہلایا۔" (١٩٧٨ء، روشنی، ٢٣٢)