اگن
{ اَگَن }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اگن کے معنی
١ - آگ، (مجازاً) سوزش؛ دوزخ۔
دیدار دے شتانی جلنے کی تاب نئیں ہے اس ہجر کی اگن سیں دوزخ کی آگ اولا (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ١٣٦)
مترادف
آگ, نار
مرکبات
اگن بان, اگن پرچھا, اگن دیوی, اگن کنڈ, اگن ہوترا, اگن ہوتری