ایصال کے معنی

ایصال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِی + صال }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٨ء کو "مجموعہ نظم بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

["وصل "," اِیصال"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ایصال کے معنی

١ - ارسال، پہنچانا۔

"براہ کرم . ایصال فرما دیجیے تاکہ چھپائی شروع ہو جائے۔" (١٩٠٥ء، داغ، انشائے داغ، ٣٨)

٢ - کسی مادی، وسیلے (تار وغیرہ) کے ذریعے عمل کرنا، ملا دینا (اس طرح کہ اس کا اثر اس میں پہنچنے لگے)۔

"برق نما کو ایصال کے ذریعے برقا سکتے ہیں۔" (١٩٣٢ء، طبیعیات عملی، ٧٥:٢)

ایصال کے مترادف

ابلاغ, پیوند, وصول

ایصال کے جملے اور مرکبات

ایصال ثواب

Related Words of "ایصال":