ایمان کے معنی

ایمان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِی + مان }عقیدہ، مذہب

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔,

امن اِیمان

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : اِیمانوں[اِی + ما + نوں (و مجہول)]
  • لڑکا

ایمان کے معنی

١ - (اسلام کے شرائط کے مطابق) دل سے خدا، کا یقین اور زبان سے اقرار۔

"ایمان و کفر . کے وجوہ منطقی طرز استدلال سے نہیں بلکہ زیادہ تر نفسیاتی اصول و قواعد سے ماخوذ ہیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٨٣:٣)

٢ - [ مجازا ] وہ چیز جو کسی کی نگاہ میں دین و ایمان کی طرح لائق احترام اور جان و دل سے محبوب ہو، مرکز عقیدت، بہت عزیز۔

 میری تو یہ کائنات غم بھی جان و ایمان ہو گئی ہے (١٩٥٩ء، گل نغمہ، فراق، ٩٩)

٣ - حق اور انصاف، دیانت داری۔

"تم کو تعلیم دینا اور پھر ممتحن رہنا میرے ایمان کے خلاف ہے۔" (١٩٤٤ء، نواب صاحب کی ڈائری، ١٩)

٤ - نیت (بگڑنا بھسلنا وغیرہ افعال کے ساتھ)۔

"روپیہ وہ چیز ہے کہ بڑے بڑوں کا ایمان بدل جاتا ہے۔" (١٩٥٨ء، مہذب اللغات، ٣٢٠:٢)

٥ - اعتقاد، یقین، عقیدہ۔

 یہ عجب جنگ ہے اس دور زمانہ میں رواں اس طرف توپ ادھر ڈھال ہے ایمانوں کی (١٩٢٦ء، روح رواں، ٧٩)

ایمان اللہ، ایمان السلام، ایمان العظیم

ایمان کے مترادف

اعتقاد, عقیدہ, یقین

ایمان کے جملے اور مرکبات

ایمان بالغیب, ایمان دار, ایمان کی, ایمان لگتی

ایمان english meaning

belief (particularly in Godand in his word and apostles); faithreligioncreedconscience; good faithtrust worthinessintegrityEiman

Related Words of "ایمان":