باب الریان کے معنی

باب الریان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + بُر (ا، ل غیر ملفوظ) + رَی + یان }

تفصیلات

iعربی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے |ال| عربی قواعد کے تحت بطور تخصیص مستعمل ہے اور |ر| چونکہ حروف شمسی میں سے ہے لہٰذا |ال| غیر ملفوظ ہیں۔ یہ ترکیب عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٥ء میں "مذاق العارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

باب الریان کے معنی

١ - جنت کے ایک دروازے کا نام۔

"جو شخص روزہ دار ہو گا وہ باب الریان سے پکارا جائے گا۔" (١٨٦٥ء، مذاق العارفین، ٦٩٤:٤)