سوز پنہاں کے معنی

سوز پنہاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سو (و مجہول) زے + پِن + ہاں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ فارسی سے اسم کیفیت |سوز| بطور موصوف کے ساتھ کسرہ صفت بڑھا کر فارسی اسم صفت |پنہاں| بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٠٥ء کو "بانگِ درا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

سوز پنہاں کے معنی

١ - دل میں لگی ہوئی آگ، ایسی تکلیف اور جلن جو ظاہر نہ ہو؛ خلش؛ (کنایۃ) دردِ عشق۔

 جلانا ہے مجھے ہر شمع دل کو سوز پنہاں سے تری تاریک راتوں میں چراغاں کر کے چھوڑوں گا (١٩٠٥ء، بانگِ درا، ٩٧)