باب الصلوۃ کے معنی

باب الصلوۃ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + بُص (ا ل غیر ملفوظ) + صَلاۃ (و بشکل الف) }

تفصیلات

iعربی زبان میں دو اسما |باب| اور |صلوٰۃ| سے مرکب ہے۔ صلوٰۃ کے ساتھ |ال| بطور سابقہ لگا ہوا ہے لیکن غیر ملفوظ ہے کیونکہ |ص| شمسی حروف میں سے ہے۔ یہ ترکیب عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٦٩ء میں "آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

باب الصلوۃ کے معنی

١ - جنت کا دروازہ جس سے نمازی داخل ہو گے۔

"کسی نے بے ریا نمازیں بہت پڑھی ہوں گی اس کو باب الصلوۃ سے ملائک پکاریں گے۔" (١٨٤٩ء، بہشت نامہ، ١٠)