باتوں کا تار کے معنی

باتوں کا تار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + توں (واؤ مجہول) + کا + تار }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |بات| کی جمع |باتوں| اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم |تار| کے درمیان کلمۂ اضافت |کا| لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء میں |ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

باتوں کا تار کے معنی

١ - باتوں کا سلسلہ، بک بک (باندھا، ٹوٹنا وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔

 تار باتوں کا بندھا جب خوش گلوکی بزم میں نامہ بر بھی مست ہو کر رقص فرمانے لگا۔ (١٩٢١ء، غزلیات شبیر(شبیر خان)، ١٤)