باد انگیز کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word bad angyz meanings and details

باد انگیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باد + اَن + گیز (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |باد| کے ساتھ مصدر انگیختن سے مشتق صیغۂ امر |انگیز| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |باد انگیز| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں |رسالہ سالوتر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

باد انگیز کے معنی

١ - بادی، نفاخ جس سے پیٹ میں ریاح پیدا ہو۔

|دانہ و راتب - بادانگیز کھلانے سے اکثر امراض ہو جاتے ہیں۔" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧٩:٢)