اباحتی
{ اِبا + حَتی }
تفصیلات
i|اباحت| کے ساتھ فارسی قاعدے کے مطابق |ی| بطور لاحقۂ نسبت استعمال ہوا اور یہ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٣ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["بوح "," اِباحَت "," اِباحَتی"]
اسم
صفت نسبتی
اباحتی کے معنی
١ - وہ شخص جو حرام و حلال کا قائل نہ ہو فرقۂ اباحیہ کا پیرو۔
"ان لوگوں کا اصولِ اخلاق اباحتی تھا"۔ رجوع کریں:اِبَاحِیَّہ (١٩٦٤ء، تمدن ہند پر اسلامی اثرات، ٤٤)