بادی النظر میں

{ با + دِیُن (ال غیر ملفوظ) + نَظَر + میں (ی مجہول) }

تفصیلات

iعربی اسم صفت |بادی| کے بعد عربی اسم |نظر| کے شروع میں عربی حرف تخصیص |ال| ہے اور حرف شمسی |ن| کی وجہ سے غیر ملفوظ ہے۔ آخر پر سنسکرت سے ماخوذ حرف جار |میں| ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء میں "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

بادی النظر میں کے معنی

١ - ابتدائی سوچ میں، اول فکر میں، بظاہر، ظاہر میں۔

"انسان ایسے ایسے کام کرتا ہے کہ بادی النظر میں معجزہ اور کرامت معلوم ہوتے ہیں۔" رجوع کریں:بادی (١٩٠٦ء، حکمت علی، ٢٤)

انگلش

["at first glance"]