بارد کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word baarid meanings and details

بارد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + رِد }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں عربی زبان سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَرَد۔ ٹھنڈا کرنا)","بے اثر","جما ہوا","مقرر شدہ"]

برد بارِد

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بارِدوں[با + رِدوں (واؤ مجہول)]

بارد کے معنی

١ - ٹھنڈا، سرد، خنک (چھونے میں یا تاثیر کے لحاظ سے)۔

"ایک ہوائے بارد و منجمد آ کے لگی اور مجھے ٹھٹھرانے لگی۔" (١٩٤٠ء، سجاد حیدر یلدرم، خیالستان، ٢١٤)

٢ - [ مجازا ] بے حس، جامد۔

"اس مقام کی فطرت تو حد درجہ بارد ہے۔" (١٩٠٩ء، اقبال نامہ، ١٣٠:٢)

٣ - [ مجازا ] مہمل، لغو، بیکار (عذر یا تاویل وغیرہ کے ساتھ)۔

"اس نے لیت و لعل کیا اور عذرات بارد پیش کرنے لگا۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٢٧٤:٣)

بارد کے مترادف

ٹھنڈا, خنک

ابر, بادل, بستہ, خنک, خُنک, سخت, سرد, سُست, سیتل, مضبوط, مقرر, ناپسندیدہ, نامرغوب, ٹھنڈا

بارد or baarid english Translation

(F. باردہ ba|ridah)ancientantiquescoldfrigidoldpast

محاورات

  • دربارداری کرنا
  • کل ‌حموض ‌بارد
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!