باریک میان
{ با + رِیک + مِیان }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم صفت |باریک| اور اسم |میان| پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
باریک میان کے معنی
١ - جس کی کمر پتلی ہو۔
فربہ اندام ہے باریک میاں ہے رہوار حور جنت کی طرح غنچہ دہاں ہے رہوار (١٨٤٥ء، خادم، مرثیہ، ٩)
انگلش
["slender-waisted"]