بازار نشیں
{ با + زار + نَشِیں }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |بازار| کے ساتھ مصدر |نشستن| سے مشتق صیغۂ امر |نشیں| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بازار نشیں| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٧ء میں "مینابازار اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
بازار نشیں کے معنی
١ - کوٹھے وغیرہ پر بیٹھ کر پیشہ کمانے والی عورت۔
"پھول باغ میں جو ان دنوں قیام گاہ حضور معلیٰ ہے مینا بازار لگایا اور تمام شہر کے حسینان بازار نشیں کو دوکاندار بنایا۔" (١٨٥٧ء، مینا بازار اردو، ١٧)