بازو بند کے معنی

بازو بند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + زُو + بَنْد }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |بازو| کے ساتھ مصدر بستن سے مشتق صیغۂ امر |بند| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بازو بند| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٣ء میں "وفات نامہ بی بی فاطمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک زنانہ زیور جو بانہہ پر باندھتے ہیں","ایک قسم کا زیور جو بازو یا کلائی پر پہنا جاتا ہے","بازو کا گہنا","بُھج بند","زیورِ بازو"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

بازو بند کے معنی

١ - "ایک زیور جس میں نگینے جڑے ہوتے ہیں اور عورتیں اسے بازو میں مچھلی کی جگہ پر باندھتی ہیں۔"

"آج ہیرے کے جڑاو بازو بند دے دو کل موتیوں کا مالا دے دو۔" (١٩٣١ء، رسوا، اختری بیگم، ٣٢)

بازو بند کے مترادف

اکا

بازو بند english meaning

ornament worn on the armarmletbraceletan armletto advanceto ascendto attackto climbto embarkto mountto raiseto rideto soar

شاعری

  • بدھے بازو بند ، بند چولی کے چھوٹے
    منجے شہ چکل یوں گلے سوں لگایا
  • حافظی بازو بند کی جوڑی
    بھاری دیکھت کی تول کی تھوڑی

محاورات

  • پیا کی کمائی موہے نہیں لینا۔ موپہ بازو بند نہیں اور سب گہنا