بازگشت کے معنی

بازگشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ باز + گَشْت }

تفصیلات

iفارسی زبان میں متعلق فعل |باز| اور مصدر گشتن سے مشتق صیغۂ ماضی مطلق |گشت| جوکہ بطور اسم بھی مستعمل ہے، سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گُنبد کی آواز","واپس آنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

بازگشت کے معنی

١ - واپسی، رجوع، مراجعت۔

"میرے وہاں پندرہ منٹ پہنچنے کے بعد بازگشت ہوئی۔" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٢٠٣)

٢ - [ اسلامیات ] دنیا سے کوچ، موت۔

"موت کے لیے قرآن میں اکثر خدا کی طرف بازگزشت، کی اصطلاح اختیار کی گئی ہے۔" (١٩٣٤ء، سیرۃ النبی، ٦٥٨:٤)

٣ - مرجع، رجوع کی جگہ، جس کی طرف واپسی ہو۔

 تو ہی حلال مشکل ہے تو ہی ہے بازگشت اپنی بہت آسان وہ نکلا جسے دشوار سمجھے تھے (١٨٦١ء، کلیات اختر، واجد علی شاہ، ٨٤٥)

٤ - منھ سے نکلی ہوئی آواز کا گونج کے ساتھ اعادہ (آواز وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔

"یہ سب اسی ایک قلم کی آواز بازگشت ہے۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٤٢٤:٢)

٥ - کیے ہوئے کام کا ردعمل یا اثر۔

"اگر تم ہاتھ میز پر مارو - تو وہ بھی اسی قدر قوت بازگشت سے تمہارے ہاتھ پر ضرب پہنچائے گا۔" (١٨٣٨ء، ستۂ شمسیہ، ٦١:١)

٦ - [ تصوف ] قدرے ذکر کے بعد تین بار یا پانچ بار مناجات کی طرف بحضور دل رجوع کرنا؛ اہل سلوک کا اسم آخر سے اسم اول کی طرف رجوع کرنا (سیر الی اللہ)۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 54)

بازگشت کے مترادف

رجعت, رجوع

اثر, اعادت, پلٹنا, رجوع, لوٹنا, مراجعت, معاودت, واپسی

بازگشت english meaning

returnretreatrelapseresumption(also صدائے باز گشت sada|-e baz|gasht|) echocaulthe fine membrane that covers the fat

شاعری

  • ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
    نجانے ہم ہیں دوبارا کہ یہ دوبارا ہے!
  • شہ نے سنا عرب سے جو سارا یہ ماجرا
    فرمایا بازگشت ہے سب کی سوے خدا

Related Words of "بازگشت":