باطن بیں کے معنی

باطن بیں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + طِن + بِیں }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت کے ساتھ فارسی مصدر دیدن سے مشتق صیغۂ امر |بیں| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |باطن بیں| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء میں |جنگ| کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

باطن بیں کے معنی

١ - اشیا کو چھو کر ان کے پوشیدہ خواص جانچنے کا ملکہ رکھنے والا، نفس پیما۔

"وہ ایک خارق العادت قوت کے مالک اور پیدائشی باطن بیں - واقع ہوئے ہیں۔" (١٩٧٠ء، روزنامہ |جنگ| کراچی، ٢ فروری، ٩)