صحرا نما کے معنی

صحرا نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَح (فتحہ ص مجہول) + را + نُما }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |صحرا| کے بعد فارسی مصدر |نمودن| سے صیغہ امر |نما| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے، ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

صحرا نما کے معنی

١ - صحرا کی طرح، اجاڑ، بیاباں، بنجر علاقہ۔

"دونوں ولایتوں کو اردلان کے صحرا نما قطعے نے ایک دوسرے سے جدا کر دیا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٢٩:٣)