باغستان کے معنی
باغستان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ با + غِس + تان }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |باغ| کے ساتھ اسم |آستان| سے ماخوذ لاحقۂ ظرف مکان |ستان| لگنے سے |باغستان| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٩ء میں ماہنامہ |حسن| میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف ( مذکر - واحد )
باغستان کے معنی
١ - وہ خطہ جہاں بہت سے باغ ہوں، سرسبز و شاداب علاقہ۔
"آپ نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ میری ہجرت کی سرزمین چھوہاروں کا باغستان ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٣٧:٣)