بام نشیں کے معنی

بام نشیں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بام + نَشِیں }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |بام| کے ساتھ نشتن مصدر سے مشتق صیغۂ امر |نشیں| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بام نشیں| مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء میں "دیوان راسخ دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بام نشیں کے معنی

١ - بالاخانے پر بیٹھنے والی، طوائف۔

 ہمیشہ بام نشینوں سے تاک جھانک رہے بلند حوصلہ اونچی جگہ نظر رکھے (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٢٤٦)